highcourt

غداری کیس میں نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا کو حکم جاری ہو گیا


لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے الزام میں کارروائی کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کو

تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا،عدالت نے صحافی سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے ان کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاضری یقینی بنانے کیلئے جاری کیے تھے ۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں دائر درخواست پر سماعت کی،سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں شدید رش کے باعث دونوں وزرائے اعظم کو روسٹرم پر نہیں بلایا گیا ،عدالت نے استفسار کیا میاں نواز شریف کہاں ہیں ؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کرسی سے کھڑے ہوکر کو جواب دیا میں ادھر ہوں، صرف چہرہ دیکھنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا۔عدالت نے

صحافی سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لیتے ہوئے ان کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاضری یقینی بنانے کیلئے جاری کیے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا تحریری جواب داخل کریں، نواز شریف

اور شاہد خاقان عباسی کی حاضری نوٹ کریں۔ عدالت نے استفسار کیا اٹارنی جنرل پاکستان کہاں ہیں، سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی کارروائی کی گئی، یہ حساس معاملہ ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں طلب کرلیا۔سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل

نے استدعا کی کہ 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہے اس لیے کارروائی انتخابات کے بعد تک ملتوی کی جائے، عدالت نے سابق وزیراعظم کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا ہے

اور نشاندہی کی گئی ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ عدالت نے معروف صحافی سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us