2

غلام سرور خان کا مستعفی ہونے کا عندیہ


کراچی ( نیوز ڈیسک ) وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سے کم ہو، تفصیلات کے مطابق وزیرہوا بازی غلام سرور نے گزشتہ روز حادثے کا شکار طیارے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثر ہونےوالے تمام گھروں کے مرمتی اخراجات برداشت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔پوری کوشش ہوگی کہ نتائج جلد سے

جلد سامنے رکھے جائیں۔ جس کی 100 فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوتاہی ہوگی تو استعفیٰ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر حادثہ کی تحقیقات کرنے اور ورثاء کو معاوضوں کی فوری ادائیگی کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ناصر حسن جامی اور دیگر سینئر افسران، پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی انتظامی افسران بھی شریک تھے۔

سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ناصر حسن جامی نے المناک سانحہ سے متعلق اب تک کی تفصیلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثہ سے متعلق بورڈ کو حادثہ کی تحقیقات کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائر مارشل ارشد ملک نے بھی اجلاس کو المناک سانحہ سے متعلق بریفنگ دی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ ائیر پورٹ سے چند ہی فاصلے پر ایک آبادی والے علاقے پر جا گری جس کی وجہ سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا.



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us