غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان


ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کردئیے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے سخت گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں مجمع اکٹھا کرنے، مالز اور دکانوں کے باہر جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب میں موجود غیر ملکی شہریوں کی جانب سے قوانین توڑنے کی صورت میں انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور سزا پوری ہونے کے بعد بھی انہیں ملک میں کبھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے سماجی فاصلوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دوران پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق دکان میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد ہونے کی صورت میں فی دکاندار کو 5 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائیگا ، دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ڈبل اور تیسری بار میں

جرمانہ تین گنا کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اگر نجی سیکٹر کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو اسے تین ماہ کیلئے بند کردیا جائیگا، دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں اسے چھ ماہ کے لیے بند کیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اگر کوئی شخص عوامی اجتماع

میں شرکت کرے گا یا پھر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گا تو اسے قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا جس پر انہیں جرمانے کے ساتھ سزائیں دی جائیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us