19 4

فارم ہاؤسز،رہائشی بنگلوں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کا فیصل


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں قائم بڑے بڑے فارم ہاؤسز اور2کنال سے زائد اراضی پر محیط بنگلوں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،7ہزار مربع فٹ پر محیط فارم ہاوسز سے سالانہ 1لاکھ 75ہزار جبکہ 4کنال سے زائد کے رہائشی بنگلے پر 1لاکھ لگژری ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،لگژری ٹیکس پہلے مرحلے میں وفاقی دارلحکومت کی حدود میں عائد کیا جائے گا اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ کی معاونت بھی

حاصل ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کو اگلے مالی سال کے بجٹ میں بڑےبڑے فارم ہاؤسز اور بنگلوں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے تجاویز دی گئی ہیں اس سلسلے میں دستیاب دستاویزات کے مطابق بڑے رہائشی بنگلوں کیلئے 2تجاویز زیر غور ہیں جس کے مطابق 2کنال سے لیکر 4کنال رقبے یعنی 6ہزار مربع فٹ کے حامل بنگلوں پر سالانہ 1لاکھ روپے لگژری ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جبکہ 5کنال سے زائد اراضی پر محیط رہائشی بنگلوں پر 2لاکھ روپے لگژری ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے اسی طرح بڑے بڑے ایگرو فارم ہاؤسز اور رہائشی فارم ہاؤسز پر بھی لگژری ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق 5کنال

سے لیکر 7ہزار مربع فٹ کے رقبے پر محیط فارم ہاؤسز پر 25روپے فی مربع فٹ کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جو سالانہ 1لاکھ 75ہزار روپے بنتے ہیں اسی طرح 7ہزار سے لیکر 10ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط فارم ہاؤسز پر 40روپے فی مربع فٹ جبکہ 10ہزار مربع فٹ سے زائد کے فارم ہاؤسز پر 50روپے فی مربع فٹ کے حساب سے لگژری ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے اسی طرح ایک دوسری تجویز کے مطابق 5 ہزار سے لیکر 7 ہزار مربع فٹ پر قائم فارم ہاؤسز60روپے فی مربع فٹ کے حساب سے سالانہ لگژری ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ 7ہزار ایک سے لیکر 10ہزار مربع فٹ کے رقبے پر محیط فارم ہاؤسز پر سالانہ 70روپے جبکہ 10ہزار مربع فٹ سے زائد رقبے پر محیط فارم ہاؤسز پر سالانہ 80روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

زیر غور ہے ذرائع کے مطابق لگژری ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے ایف بی آر،وزارت خزانہ اور آئی سی ٹی حکام کے مابین کئی میٹنگز کا انعقاد ہوچکا ہے اور منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں لگژری ٹیکس وفاقی دارلحکومت میں قائم فارم ہاؤسز اور بڑے بڑے رہائشی بنگلوں پر عائد کیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us