4

فاسٹ باؤلر شرمناک الزام میں گرفتار


کولمبو (این این آئی)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شیہان مادوشناکا کو مبینہ طور پر ہیروئن رکھنے پر ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ نوجوان باؤلر کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پولیس کے ریمانڈ میں تھے۔پولیس کے مطابق شیہان مادوشناکا کی کار میں مبینہ طور پر

ہیروئن موجود تھی جو پولیس نے 24 مئی کو برآمد کرلی تھی۔انہوں نے کہاکہ کرکٹر سے 2 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی اور انہیں شمال مشرقی شہرنیگومبو سے پینالا پولیس نے حراست میں لیا تھا۔پولیس نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کو حراست میں لینے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا تاہم ہائی کورٹ میں پیشی تک انہیں حراست میں رکھا جائیگا۔سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیہان اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک بورڈ اس معاملے

کی مکمل انکوائری نہیں کرتا۔بنگلہ دیش کے خلاف 27 جنوری 2018 میں کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 25 سالہ فاسٹ باؤلر شیہان نے اب تک ایک ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔شیہان انجری کے باعث سری لنکن ٹیم سے ڈیڑھ سال تک دور رہے تاہم وہ کووڈ-19 کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل سری لنکا کے ڈومیسٹک سیزن میں مصروف تھے۔سری لنکا کے قوانین کو دیکھتے ہوئے اگر شیہان پر جرم ثابت ہوا تو سخت سزا ہوسکتی ہے جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر اس سے قبل ضابطہ اخلاق کی اس قدر سنگین خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوئے تھے۔شیہان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل

کی تھیں اور سری لنکا کی ٹیم نے 221 رنز کا دفاع کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔انہوں نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شیہان مادوشناکا کو جون میں شروع ہونے والی قومی ٹیم کی تربیت میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us