77

فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل کیا آئے کبوتروں کی سختی آگئی


نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی محکمہ شہری دفاع نے انبالہ ایئر پورٹ پر کھڑے رافیل طیاروں کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے، کبوتر بازوں کو بھی چھت پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے انبالہ ایئر بیس پر تعینات لڑاکا طیارے رافیل کی سیکورٹی کے پیش نظر ہریانہ کے چیف سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے۔اس خط میں ایئر مارشل نے انبالہ ایئر بیس پر تعینات رافیل طیاروں کی حفاظت کے لئے وہاں پرواز بھرنے والے پرندوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایئر مارشل کے خط کے بعد
محکمہ شہری باڈیز نے ایئر فورس اڈے کے 10 کلو میٹر کے دائرے میں کبوتر اڑانے والے لوگوں (کبوتر بازوں)کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کبوتر اڑائے تو سخت کارروائی ہو گی۔اس سے قبل ہریانہ کے انبالہ شہر کے حکام کو ہندوستانی فضائیہ کے سٹیشن کو اڑانے کے لئے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ پولیس افسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ خط جمعہ کو موصول ہوا تھا، جس کے بعد افسران نے قریبی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر انبالہ سٹیشن پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ آفیسر نے بتایا کہ یہ خط شرارت کے طور پر کچھ شر پسندوں نے بھیجا ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی نے 2016 میں فرانس کے ساتھ 36 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے چھ جیٹ دو جولائی کو انبالہ ایئر بیس پر موجود ہیں۔ بھارتی فضائیہ کو تقریبا ًبیس برس بعد نئی ساخت کے جنگی طیارے ملے ہیں جس کا اسے بڑی شدت سے انتظار تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us