work 1 141

” فردوس باجی آپ كی چیخیں نکل رہی ہیں کیونکہ آپ کو جو باس ہیں وہ ” مشیر اطلاعات کا رانا ثنا اللہ کے بیان پر قانونی چارہ جوئی کااعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی

قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رُلا رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔مشیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس باجی چیخیں ان بسوں کی بریکوں کی نکل رہی ہیں جو آپ وزارت سے جاتے ہوئے ساتھ لےگئی تھیں، فردوس باجی آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ آپ کے نئے باس نااہل اور نالائق ہیں۔رہنما ن لیگ کے بیان پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیںفردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ تین دن میں معافی مانگیں۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ نے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us