work 1 522

فضل الرحمان جھوٹ بول رہے ہیں ہم ان سے جا کر ووٹ مانگیں ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا


اسلام آباد(آئی این پی)قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، ہمارے اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطے ہوئے ہیں ، کوئی سمجھتا ہے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے احتساب کے عمل کو روک سکے تو وہ غلط ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، ان کی یہ بات جھوٹ پر مبنی تھی ،مولانا فضل الرحمان نے غلط بات کی اور جھوٹ بولا ۔انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے پاس جا کر ووٹ مانگیں ، ہم نے صرف یہ کہنا تھا کہ جو کام آپ کر رہے ہیں اس سے سینیٹ کا نقصان ہوگا ، ابھی بھی وقت ہے کہ آپ تحریک عدم اعتماد کو واپس لیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک روایت بن جائے گی ، ہم الیکشن لڑیں گے اور ان کو بھاگنے نہیں دیں گے ، ہمارے اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے بھی ہوئے ہیں ، کوئی سمجھتا ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے احتساب کے عمل کو روک سکے تو وہ غلط ہے ، ہم الیکشن بھی لڑیں گے ، احتساب بھی ہوگا اور بلیک میلنگ کو ناکام بنائیں گے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی ظاہر کی اور کہا کہ اپوزیشن بہانے بنائے گی ، ہمارے سینیٹر حج پر چلے گئے ، تحریک عدم اعتماد ملتوی کیا جائے ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور ہم تحریک عدم اعتماد کو ہرگز ملتوی نہیں کریں گے ، ہم یکم اگست کو الیکشن لڑیں گے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us