1

ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے


بیجنگ(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل میڈیا نے خبر دی ہے کہ چین کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ’’جے 31‘‘ اگلے سال سے آپریشنل ہو گا اور ممکنہ طور 2025 سے پہلے ہی اس کی پیداوار بھی شروع کردی جائے گی۔ اس خبر میں پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ ’’جے 31‘‘ جسے بیک وقت امریکی ایف 35 اور فرانسیسی رافیل کا چینی جواب قرار دیا جارہا ہے، متوقع طور پر پاک فضائیہ کے استعمال میں بھی آسکتا ہے اور پاکستان کی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کرسکتا ہے۔یہ لڑاکا طیارہ چین کے ’’ایف سی 31‘‘ منصوبے کی پیداوار ہے جسے پانچویں نسل کا (ففتھ جنریشن) لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے علاوہ کئی طرح کی جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہوگا۔امریکی ویب سائٹ ’’پاپولر مکینکس‘‘ پر اس بارے میں شائع

شدہ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ’’جے 31‘‘ ممکنہ طور پر اب تک کے تمام چینی لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں جدید ترین اور ’’تکنیکی طور پر‘‘ بالکل نیا اور منفرد ہوگا۔اس کے پہلے پروٹوٹائپ نے 2012 میں اوّلین آزمائشی پرواز کی تھی۔ اگرچہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت اب تک نامعلوم ہے لیکن اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ ایسے ایک طیارے کی قیمت 70 ملین (7 کروڑ) امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔ اس کے مقابلے میں امریکی ایف 35 کے ایک طیارے کی قیمت 7 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر، جبکہ فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے کی کم سے کم قیمت 7 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بتائی جارہی ہے۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ ’’جے 31‘‘ میں مزید کیا تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے پچھلے ڈیزائن کے مقابلے میں کس طرح بہتر بنایا گیا ہے،

تاہم لڑاکا طیاروں کی عالمی منڈی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اسے چین کے طیارہ بردار بحری بیڑے میں شمولیت کے قابل بنایا جارہا ہے۔دیگر تکنیکی تفصیلات کی روشنی میں ماہرین کا یہ بھی اندازہ ہے کہ ’’جے 31‘‘ کو ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو فروخت بھی کیا جائے گا کیونکہ یہ مہنگے امریکی اور یورپی لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں ’’خاصا کم خرچ‘‘ ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے فرانسیسی رافیل کی خریداری کے تناظر میں، اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کےلیے، پاکستان کے پاس بھی پانچویں نسل کا ایک ایسا لڑاکا طیارہ ہونا ضروری ہوگا جو رافیل کا مؤثر جواب بن سکے۔ ’’جے 31‘‘ اس ضمن میں بہترین امیدوار ہوسکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu