4 4

فلسطینی لڑکی کی دل دہلانے والی ویڈیو منظر عام پر اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے جارہے تھے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم کہاں رہے گے؟ فلسطینی لڑکی کی پھوٹ پھوٹ اور چیخ چیخ کر دوہائی ۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی لڑکی کی دل دہلانے والی ویڈیو منظر عام پر اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے جارہے تھے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ لڑکی کے گھر کو بلڈوز کیا جارہا ہے اور وہ یہ منظر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہے کہ ساتھ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ہم کہاں رہیں گے ، ہمارا گھر تو چھوڑ دو ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ایسے بے شمار گھر ہیں جنہیں اسرائیلی حکومت نے اپنے طاقت کے بل پر بلڈوز کر دیا ۔ اسرائیلی حکومت ایسے سینکڑوں گھر ہیں جنہیں مسمار کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے

کہ یکم جولائی سے 8جولائی تک 58سے زائد مکانات اور عمارتیں مسمار کیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد بے گھر ہوئے جن میں 84نابالغ بھی شامل ہیں ۔ 8جولائی کے بعد گھروں کو بلڈوز کرنے میں تیز ی آئی ہے ، مشرقی یروشلم میں اس ہفتے 7سے زائدگھر تباہ مسمار کیے گئے ہیں ۔ بے گھر ہونے والے رہائشیوں کی دل دہلا دینے والے داستانیں بھر ی پڑی ہیں جن میں ایک نوجوان لڑکی کی آہ و پکار نے پوری دنیا کے توجہ سمیٹ لی ہے لوگوں کے دل ویڈیو دیکھ کر غمگین ہو گئے ہیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ لڑکی اور اس کا بھائی پھوٹ پھوٹ کر رو رہے اور ساتھ بھیک مانگ رہے ہیں خدا کیلئے ہمارا گھر مت گرائو ، ہم کہاں رہیں گے ۔ ابراہیم نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کو قانونی تسلیم کرانے کیلئے اسرائیلی فیصلے پر اپیل کرنے کے لئے ایک

وکیل سمیع الشیخ کو 50،000 سے 60،000 ڈالر کے درمیان ادائیگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وکیل نے فیصلے کی اپیل کے لئے چار بار کوشش کی ، ان سبھی کو فوری طور پر مسترد کردیا گیا۔تب ابراہیم نے کہا ، “مجھے حیرت ہوئی جب انہوں نے کل مجھے اطلاع دی کہ میرا گھر ایک ہی دن میں منہدم کرنا پڑا ،ہم نے ان سے چند ہفتوں تک التجا کرنے کی کوشش کی ، لیکن انہوں نے میری کوششوں کو مسترد کردیا۔”اب ان کا گھر بلڈوز ہو چکا ہے جبکہ بچے گھر مسمار ہوتا دیکھ کر روتے رہے لیکن ان کی کسی نے نہ سنی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu