13 17

فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے ہزاروں تھیلے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا


لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سنٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی-پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے موثر اقدامات کی تعریف کی اور

کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں- مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور عوام سے ہر ممکن تعاون کریں گے -پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو 31ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دیا-اڑھائی کروڑ روپےمالیت کے آٹے کے تھیلے مستحق وضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کئے جائیں گے-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں-حکومت کی سیاسی و انتظامی مشینری دن رات متحرک ہے-آٹے او راشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر ہیں -گندم کی نئی فصل بھی آنے والی ہے-فلور ملوں کے لئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا-آٹے کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے- انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔عوام کو آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔ پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دینے پرفلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا- چیئرمین پنجاب برانچ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالرئوف مختار، سابق چیئرمین پنجاب محمدریاض،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ڈائریکٹر فوڈ پنجاب بھی اس موقع پر موجودتھے-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us