6

فوادچوہدری نے تحریک انصا ف میں لڑائیوں سے پردہ اٹھادیا،تہلکہ خیز انکشافات


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی توقعات پر اس قدر پورا نہیں اتر سکی جس طرح عوام سوچ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں جیسے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی ذاتی لڑائیوں کے باعث ٹیکنو کریٹس اور بیوروکریٹس کو موقع ملا اور سیاسی میدان سے منتخب ہوکر آنے والے لوگ نظر انداز ہوئے۔فوادچودھری نے مزیدکہا کہ پہلے جہانگیر ترین نے وزیراعظم کے سامنے مخالفت کر کے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا پھر واپس آ کر اسد عمر نے جہانگیر ترین کو ہی فارغ کرادیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے کہا

کہ اس لڑائی میں عمران خان کی بنیادی ٹیم ہل کر رہ گئی جس کے باعث ان لوگوں کو موقع ملا جو سیاست سے نہیں بلکہ کچھ اور ایجنڈا لائے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نتھیاگلی میں عمران خان کے ساتھ بہت وقت گزارا اور محسوس کیا کہ وہ اس سسٹم کو بدلنا چاہتے ہیں اور ریفارمز کے حوالے سے ان کا نظریہ بہت مضبوظ اور واضح تھا۔ان ریفارمز اور سسٹم کو بدلنے کے لیے ایک ٹیم منتخب کی گئی مگر ان آپس کے جھگڑوں میں وہ ٹیم بکھر گئی جس نے ان آئیڈیاز کو نافذ العمل کرانا تھا اس حکومت نے اگر کوئی اہداف حاصل نہیں کیے تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے ٹیکنوکریٹس اور دیگر لوگوں کے آنے سے منتخب ہوکر پارلیمان میں پہنچنے والے لوگ منہ دیکھتے رہ گئے اور عوام کے نمائندوں کو موقع نہ ملنے کے باعث حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ پارٹی کی اندرونی لڑائیوں کی وجہ سے وزیراعظم کا ویژن سامنے نہیں آسکا کیونکہ سیاسی ورکرز کو نظر انداز کرنے سے پارٹی کا امیج خراب ہوا اور بیوروکریٹس کو ترجیح دی گئی، فوادچودھری کا مزیدکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اسلام آباد دھرنے میں پارٹی ورکرز پر درج ہونے والے مقدمات سے آج تک ان نوجوانوں کی جان نہیں چھڑا سکی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس اور عدلیہ میں مطلوبہ ریفارمز نہیں کر سکی اس لیے اس حکومت کا گزشتہ حکومتوں سے کوئی زیادہ فرق نہیں ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu