32

فوج عمران حکومت کی پالیسیوں سے 100 فیصد مطمئن


راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا سے بچاؤکیلئے ایس اوپیزپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں، محرم میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرضروری اقدامات کیے جائیں، محرم کے

دوران چوکس رہتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور عوام کی سکیورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا 234واں اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا۔ اجلاس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی وعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فورم میں کنٹرول لائن کی صورتحال، پاک افغان سرحد اور اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کو سراہا اور بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد کی امید ظاہر کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشن تیاریوں کو سراہا اور کورونا وبا‘سیلاب اور ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی ۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کے ساتھ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ سے مل کر عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بری فوج کے سربراہ نے بلوچستان اور سندھ بالخصوص کراچی میں شہری علاقوں میں حالیہ سیلاب کے دوران جوانوں کے بروقت اور موثر ردعمل کو سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے موجودہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں موثر اقدامات کرنے اور چوکس رہنے پر زور دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us