12

فیاض الحسن چوہان نے وفاقی وزیر فواد چودھری پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فواد چودھری لائیو پروگرام کے دوران شراب پیتے ہیں ، انہیں اتنا بھی پتہ نہیں جب میڈیا کے سامنے بیٹھنا ہو تو کیسے بیٹھا جاتا ہے ؟ ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے فواد چودھری پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی ، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری لائیو پروگرام میں شراب پیتے ہیں انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ میڈیا میں کیسے بیٹھا جاتا ہے ، آدھی دنیا شراب پیتی ہے ، اگر مسلمان معاشرے کی بات نہ بھی کریں تو غیر ملکی میڈیاپر بیٹھنے کے آداب ہوتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری کبھی علمائے دین کیخلاف بولتے ہیں تو کبھی اپنی پارٹی کیخلاف بولنا شروع کر دیتے ہیں ۔

مجھے پارٹی سے 7دفعہ نکالا گیا لیکن میں ہمیشہ پارٹی کے دفاع کیلئے ڈٹ کر کھڑا رہا ہوں ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے متنازعہ انٹرویو کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فواد چوہدریاختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ کسی جگہ ٹک کر نہیں بیٹھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لیڈرز کا انہوں نے نام لیا وہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے فواہد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہے تو آپ استعفیٰ دے دیں، میں عمران خان کے علاوہ کسی

لیڈرشپ کو کوئی نہیں مانتا۔یاد رہے ایک حالیہ انٹرویو میں فواد چوہدری نے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسد عمر کی وزارت جانےکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us