19 1

فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی نشست سے کون میدان میں اُترے گ


کراچی ( نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کیلئے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے کئی لوگ متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے 10 سے زائد امیدوار سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق این اے 249 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر

الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کی فہرست میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترنے کی دوڑ میں طارق نیازی، عبدالرحمٰن، ملک شہزاد اعوان اور مولانا عصمت نیازی بھی شامل ہیں۔وسری طرف تحریک انصاف نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر پارٹی جنرل سیکریٹری ارشد داد کی سربراہی میں 5 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کے بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور سعید آفریدی شامل ہیں۔پی ٹی آئی

نے این اے 249 کراچی سے پارٹی ٹکٹ خواہشمندوں سے درواستیں مانگ لی ہیں اور ساتھ ہی تاکید کی ہے کہ درخواست 10 مارچ سے قبل جمع کرائی جائے۔دوسری طرف اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے بھی این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کے لیے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار بنائے گی۔یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اس نشست پر فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو صرف 723 ووٹوں سے شکست دی تھی۔فیصل واوڈا نے 35 ہزار 349، میاں شہباز شریف نے 34 ہزار626 اور تحریک لبیک کے عابد حسین نے 23 ہزار 981 ووٹ لیے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us