10

فیصل واوڈ نے ہر حال میں قانون پاس کروانے کا اعلان کر دیا


کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جوخواتین سےزیادتیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں ،انھیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظورکرواؤں گا۔وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے مروہ کےوالدین کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مروہ کےساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ بہت تکلیف دہ ہے،17لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ لیاگیا،ایک آدمی کو پکڑاگیا ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا

تھاکہ جوخواتین سےزیادتیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں،بچی کوجس طرح ماراگیا ایسے توجانور کوبھی نہیں ماراجاتا۔انہوں نے مزید کہاکہ نامرد بنانے کی سزاکےقانون کو اسمبلی سے منظورکراکر دکھاؤں گا،میں نےایسے مجرموں کےلیے سرعام پھانسی کی بات اٹھائی ہے۔ قانون بننے کے بعد عدالت میں2ہفتےمیں فیصلہ ہوناچاہیے،مجرم کواپیل کےلیے بھی صرف2ہفتے ملنے چاہئیں،ایسا قانون بنانا ہےکیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہی ہو۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میری وزیراعظم سےاس حوالےسےتفصیل سے بات ہوئی ہے،شرم آنی چاہیےجوایسے وقت پربھی کردارکشی کی بات کرتے ہیں،تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی کہتاہوں خدارا کھڑے ہوں،خواتین ہماری مائیں ہیں،ہم تو ان کے پیروں تلے جنت مانگتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مذہب کسی پرالزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا،مجرموں کو سخت سزائیں دیں گےتو ہی ڈرپیداہوگا، اس جہالت پرمجرموں کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے،پھانسی سےپہلےجوقانونی بل پاس کرانا ہے

وہ نامرد کابل ہے،نامرد بل کےبعد کوشش ہوگی سرعام پھانسی کابل پاس کرائیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ غلام نبی میمن ایماندارہیں انہوں نے کہا مروہ میری بیٹی ہے،35سال میں کراچی میں بدقسمتی سے ڈی این اے لیب بھی نہ بن سکی ۔وکیلوں سے بات ہوئی ہےیہ بل لیکر اسمبلی جارہا ہوں،گھناؤنےجرم کیخلاف ہمیں اس مشن کو جاری رکھنا ہے،ماؤں،بہنوں کی عزت کےلیے پیر بھی پڑنا پڑیں تو پڑجاؤں گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us