فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر کو چیلنج کردیا


اسلام آباد( آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور مجھ پر لگائے الزامات ثابت کریں ورنہ مونچھیں کٹوائیں۔ اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نوکریاں

بیچیں نہ پیٹرول پمپ بنائے اور نہ جائیدادیں بنائی ،ادارے تفتیش کریں، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود کرپشن میں ملوث ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرگئے اوریہی رقم عام انتخابات میں استعمال کر کے ایم این اے کا الیکشن لڑا،انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے لیڈر کی طرح صرف الزامات لگانے کیلئے کوئی کام نہیں آتا ،ان کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور یہ لوگ اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اس لئے جگہ جگہ محلفیں سجا کر کرپشن کرپشن کھیل رہے ہیں ،مخالفین پر الزامات لگانے کے لئے علاوہ ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے

،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت تحریک انصاف کی ہے اگر میں کوئی کرپشن اور کوئی غیرقانونی بنگلے گاڑیاں رکھی ہیں تو بسم اللہ کریں اور میرے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ میرے خلاف کارروائی نہیں کرتے تو ان کو چاہیے کہ مونچھیں کٹوا دیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us