5 7

قبضے سے لی گئی گاڑی نیب افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف


لاہور( این این آئی)نیب کے زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لی گئی گاڑی نیب افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔درخواست پر احتساب عدالت نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور انچارج ریکوری ڈسبرسمنٹ مینجمنٹ سیل کو 25 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو بھی ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ڈی جی نیب کی طلبی کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔ نیب نے اپنے تحریری جواب میں زیر قبضہ گاڑی منجمد کرنے کا ذکر ہی نہیں کیا، عبوری تحریری حکم ،نیب کے جواب میں زیر قبضہ گاڑی عدالتی

حکم پر منجمد کرنے کے حکم کا بھی ذکر نہیں کیا گیا، ریفرنس کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب وحید احمد چودھری نے جان بوجھ کر عدالت سے حقائق چھپائے، فیصل بنک کے وکیل شیخ عمران محمد نعیم کی جانب سے عدالت میں گاڑی سپرداری کی متفرق درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں نیب کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے لی گئی گاڑی واپس لینے کی استدعا کی گئی ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے لی گئی گاڑی بنک سے لیز پر حاصل کی گئی،قبضے میں لی گئی گاڑی نیب کے افسران کے ذاتی استعمال میں ہے، بنک کے وکیل نے گاڑی کی ٹریکنگ رپورٹ عدالت میں پیش کی، ٹریکنگ رپورٹ میں ملزمان سے قبضے میں لی گئی گاڑی کی دوسرے شہروں میں نشاندہی ہوئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us