7

قرآن مجید اور اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے


لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے تحفظِ اسلام بنیاد ایکٹ 2020 پاس کیے جانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور تمام اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ایکٹ ملک میں مذہبی رواداری کے

فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کے مطابق رسول اللہؐ، انبیا کرام، اہلِ بیت، خلفائے راشدین، صحابہ کرام اور امہات المومنین کے بارے میںتوہین آمیز کلمات کی اشاعت پر کاروائی کی جا سکے گی۔ اسی طرح انبیا کرام، فرشتوں، قرآن مجید اور اسلام کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف اسلام بلکہ دیگر مذاہب، ان کی الہامی کتب جیسے تورات، زبور، انجیل اور مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت پر بھی پکڑ ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایکٹ کے تحت رسول اکرمؓ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین اور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ تحفظِ بنیاد اسلام ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی

انجام دہی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیرِ اطلاعات میرے لیے اور پورے محکمہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے تحفظِ اسلام بنیاد ایکٹ 2020 پاس کیے جانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور تمام اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ایکٹ ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us