work 1 75

قرضے سینکڑوں ارب ہو گئے ہیں حکومت اور ہم وزرا کچھ بھی نہیں کر سکتے وفاقی وزیر نے سب کے سامنے ایسی بات کہہ ڈالی کہ عمران خان کا بھی خون کھول اٹھے گا


صوابی( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں قرضے کا حجم 1250ارب روپے تک جا پہنچتا ہے جس میں موجودہ حکومت اور ہمارے وزراء کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہال ٹوپی میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے

کیا جس میں تحصیل کونسل کے ناظم سہیل خان یوسفزئی کے علاوہ ایم پی اے حاجی رنگیز احمد ، اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کے صدر گل مست خان ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسلر علی حسین ، خان شیر ، سلطان علی اور لیبر فیڈریشن کے صدر شیر اعظم جدون و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے ہمراہ تحصیل دفاتر میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ متاثرین تر بیلہ ڈیم اور غازی بھروتہ کے بنیادی مسائل حل کرنے کے علاوہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال گرمی سے پہلے پاکستان میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا اور اس سلسلے میں ہماری حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوابی میں 220کے وی اے کے لئے نئے گریڈ اسٹیشن کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس پر جلد کام شروع ہونے سے یہاں لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آگئی تو اس وقت پاکستان پر عالمی دنیا کا مجموعی قرضہ 29ہزار ارب ڈالرتھا حالانکہ پانچ سال پہلے پاکستان پر یہ قرضہ 14ہزار ارب تھا اور جو پندرہ ہزار ارب مزید ڈالر بڑھا ہے تو عوام اس کے بارے میں پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ یہ پندرہ ہزار ارب ڈالر اضافی قرضہ کہاں چلا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ہمارے ملک میں غریبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کیا جائے اس لئے پاکستان میں سر مایہ کاروں پر ٹیکس لگایا جائیگا ۔ انہوں نے تحصیل ٹوپی میں بجلی کے خراب ٹرانسفارمرکو مرمت اور درست کرنے کے لئے ورکشاپ کے قیام کاا علان بھی کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us