2

قمر زمان کائرہ نے حکمرانوں کو عذاب قرار دیدیا


اوکاڑہ(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام کی زندگیاں اجیرن بنتی جا رہی ہیں مہنگائی کا سیلاب عوامی خوشیوں کو بہا کر لے جا رہا ہے موجودہ حکومت میں سنجیدگی کا کوئی مظہر دکھائی نہیں دیتا صرف حکومت کی کار کردگی فوٹو سیشن تک محدود ہے ، عمران خان نے ملک کا بیڑا ہی غرق کر دیا مہنگائی کی دلدل میں پھنسے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم سے ملاقات کے دوران کیا، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم پر ایک عذاب بن کر

مسلط ہوئے ہیں پوری قوم مہنگائی کی دلدل میں دھنستی چلی جا رہی ہے اور حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں عمران خان اور ان کے وزرا قوم پر رحم کریں، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں ہر محکمہ کے ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے محکموں کے فنڈز روکے جانے سے نہ تو بر وقت تنخواہیں مل رہی ہیں اور نہ ہی پینش ترقیاتی کام بھی نہ ہونے سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ جو بلند وبانگ دعوے عمران خان نے الیکشن سے پہلے کیے تھے اب ان کی پاسداری بھی کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us