لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان اسمبلی پارٹی سے الگ ہونے کےلئے پر تول رہے ہیں۔ ان شخصیات میں سے چار ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پہلے ہی کہاتھاکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں بڑےگروپ سامنے آئیں گے۔یہ سلسلہ اب شروع ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میںلیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔کیا ڈھائی سال پہلے حلقے کے مسائل نہیں تھے۔کیا اس سے پہلے حلقے میں کوئی مسائل نہیں تھے،سارے مسئلے اب ہی سامنے آنے تھے۔ن لیگ کے اندر کئی ایسے ارکان اسمبلی
موجود ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم کسی صورت اداروں سے اختلاف نہیں کریں گے۔وہ پاکستان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،یہی وجہ ہے کہ وہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ابھی وزیراعلیٰ سے ایک لیگی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے لیکن آئندہ دونوں میں 13مزید ارکان اسمبلی سامنے آئیں گے جن میں 4 رکن قومی اسمبلی
بھی ہیں۔ان کی ملاقات ہو چکی ہے لیکن سامنے نہیں آئیں۔13 لیگی رہنماؤں میں ایک وہ بھی رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سابق دور میں اپنی وزرات سے استفعیٰ دے دیا تھا۔