113

قومی خزانے میں جمع، آصف زرداری سمیت دیگر کتنے کیسوں میں نامزد ، بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی


اسلام آباد ( آن لائن)نیب نے جعلی اکائونٹس کیس کی مکمل کارروائی کی تفصیلات جاری کر دی ہے جس کے تحت ملزمان سے پلی بارگینگ کے تحت 23 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں ،43 کیسز میں سے 10 احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر جبکہ12 کیسوں میں انویسٹی گیشن اور21 کیسز پر انکوائری جاری ہے،سرکاروں اداروں سے ریکارڈ حاصل کر کے جلد دیگر ریفرنسز دائر کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنی ایک رپورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کے ابتداء سے لیکر اب تک کی کارروائیاں، ملزمان کی گرفتاری اور احتساب عدالتوں میں
دائر کیسز اور پلی بارگینگ کی مدد میں وصول کی گئی رقم کی تفصیلات جاری کر دی ہے جس کے مطابق جعلی اکاونٹ کے 43کل کیسز ہیں جن میں سے اب تک دس ریفرنسز احتساب عدالتوںمیں دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ 12کیسز انویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں اور 21کیسز پر انکوائری جاری ہے۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ،اومنی گروپ، بلال شیخ، حسین

لوائی سمیت 52ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ پلی بارگین اور اراضی کی مد میں اب تک نیب راولپنڈی نے 23ارب سے زائد کی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کر ادی ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کل 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جن میں سے 12ملزمان مفرور ہیں جنہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ اٹھارہ ملزمان کو پلی بار گین قوانین کے تحت سزائیں دی گئی ہیں،قانون کے مطابق پلی بارگین کرنے والے ملزمان دس سال تک کسی سرکاری عہدے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔ آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔

 

سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز ، یوسف رضا گیلانی1 کیس، فریال تالپور1 کیس اور خواجہ انور مجید(اومنی گروپ) 9 کیسوں میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔وعدہ معاف گواہان کے سلسلہ سے لے کر مختلف اداروں سے ریکادڈ مصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جلد مزید ریفرنسز فائل کئے جائیں گے ۔ ہسپتالوںسے ملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے سے لے کر ملزمان کو بیرون ملک سے واپسی کیلئے نیب پرعزم ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu