21 4

قیامت کی نشانی لڑکی نے اپنی ہی بہن جو جنم دے دیا


لاہور (ویب ڈیسک )برطانیہ میں اپنی ماں کی خوشی کی خاطر اپنے سوتیلے باپ کے بچے کی ماں بننے والی لڑکی نے اپنی حیران کن کہانی بالآخر دنیا کو سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 25سالہ لڑکی کا نام ہولی سمرز ہے جو تین بہن بھائیوں میں منجھلی اور اپنی ماں کے بہت قریب تھی۔ اس کی ماں نے اکیلے ان تینوں کی پرورش کی تھی کہ ان کا والد ان کے بچپن میں ہی انہیں چھوڑ کر

چلا گیا تھا۔ہولی کی ماںکی عمر اس وقت 36سال تھی جب اسے 33سالہ اینڈریو نامی شخص سے محبت ہوئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ہولی کی والدہ اپنے نئے شوہر اینڈریو سے بے پناہ محبت کرتی تھی اور اس کے بچے کی ماں بننا چاہتی تھی لیکن43سال کی عمر کو پہنچ کر بھی اس کی یہ خواہش پوری نہ ہوئی۔ایک بار اسقاط حمل ہونے کے بعد بھی وہ بچہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔” ڈائریکٹر نے مجھے گولیاں اس لیے ماریں کیونکہ میں نے اس کی غیر اخلاقی خواہش پوری نہیں کی “

سٹیج ادارہ بول پڑیں ہولی کا کہنا تھا کہ ”میری ماں میرے سوتیلے باپ اینڈریو کے بچے کو جنم دینے کے لیے اس قدر بے تاب رہتی کہ راہ چلتے کوئی بچہ دیکھ کر اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔ بالآخر میں نے اپنی ماں کی ادھوری خوشی پوری کرنے کا فیصلہ کیا اور نہ صرف خود کو سروگیسی (متبادل ماں)کے طور پر پیش کر دیا بلکہ اپنے بیضے بھی عطیہ کر دیئے۔ لیبارٹری میں میرے سوتیلے باپ اینڈریو کے سپرمز اور میرے بیضوں کے ملاپ سے ایمبریو تیار کیا گیا اور میرے پیٹ میں رکھا گیا۔ یوں میں نے اپنی ماں کی خوشی کے لیے اپنی ہی بہن کو جنم دیا۔ جب میں نے اپنے پیٹ سے اپنی بہن جو

جنم دے کر اپنی ماں کی گود میں ڈالا تو ان کے چہرے پر وہ خوشی دیکھی کہ جو زندگی میں کبھی نہ دیکھی تھی۔میری اس بہن کا نام میری ماں نے ’ویلو‘ رکھا ہے۔ پہلے ہم نے ویلو کی پیدائش کی کہانی اس سے چھپا کر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ حقیقت میں وہ میری اور میرے سوتیلے باپ کی بیٹی تھی تاہم بعد میں ہم نے فیصلہ کیا کہ جیسے جیسے وہ بڑی ہو گی اسے سب کچھ سچ بتا دیا جائے گا کیونکہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوا جائے۔ جو بات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ ویلو بہت ہی محبت کے ساتھ دنیا میں لائی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us