26 6

قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ


کراچی(ویب ڈیسک)کرونا وائرس سے بچاو کیلئے سندھ میں قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اور دوسرے صوبوں کے بارے میں بھی اس بات پر غور جاری ہے۔سزا کی معافی کااعلان آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبےبھر کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی

سزاو¿ں میں 60 دن کی معافی کا فیصلہ کیاگیاہے۔جیونیوز کے مطابق ایک طرف قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ان تمام قیدیوں کو پیشی سے استثنیٰ دیئے جانے پر سندھ حکومت نے غور شروع کردیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب ترجمان سندھ حکومت کہتے ہیں جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کےلئے عدالتوں میں نہ لایاجائے، قیدیوں کی پیشی سےاستشنیٰ کےلیے حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کرےگی۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے بھی کورونا وائرس کے سبب قیدیوں کو محدود کرنےکی تجویز دی تھی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے عام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔واضح رہے کہ 13 مارچ کو سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدام اٹھا لیا ہے، محکمہ تعلیم پنجاب نے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کو 16مارچ بروز پیر تا 30 مارچ بروز پیر تک بند رکھا جائے گا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جانتا ہوں کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اسکولوں کے بچوں اور قابل احترام اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب اجلاس میں نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو 16مارچ تا 30 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سیکرٹری تعلیم پنجاب چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پیشگی چھٹیوں کا فیصلہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کورونا وائرس 14 دنوں کے اندر اپنی علامات ظاہر کرتا ہے۔ ان چودہ دنوں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی سمیت وائرس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس سے قبل سندھ ، خیبرپختونخواہ، اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us