4

ق لیگ نے وفاق میں ہلچل مچا دی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اوراس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ آمنے سامنے آگئے، وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گرما گرمی رہی، حکومت اور اتحادی جماعت کی طرف سے ایک ہی رات 2 عشایے دیے گئے۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ دیا ہے تو وہیں مسلم لیگ(ق) نے بھی اتحادی جماعتوں سمیت آزاد ارکان اسمبلی کو عشائیہ دیا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر

چیمہ کی طرف منسٹر انکلیو میں اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے عشائیہ میں (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی، چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی، آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی، بلوچستان عوامی پارٹی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال، خالد مگسی،احسان اللہ ریکی، اسرار ترین، روبینہ عرفان جب کہ جی ڈی اے سے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا شریک ہوئیں۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومت کی جانب سے انہیں منانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی

ہے،سربراہ مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو پیغام میں کہا کہ بجٹ میں ووٹ دینے کا وعدہ تھا، ووٹ دیں گے لیکن آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے۔جیونیوز کے مطابق اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے کیونکہ پارٹی رہنما مصروف ہیں لیکن بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔دوسری جانب ق لیگ نے اتحادی جماعتوں کی اپنی الگ بیٹھک جمالی ہے اور چوہدری برادران کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس سلسلے میں چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کرکے ا نہیں منانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے چوہدری شجاعت سے درخواست کی کہ ایک رکن قومی اسمبلی ہی بھجوادیں تاکہ ق لیگ کی نمائندگی ہو جائے تاہم چوہدری شجاعت نے ق لیگ کےکسی ایک رکن قومی اسمبلی کوبھی عشائیہ میں بھجوانےسے انکار کردیا۔سربراہ مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو پیغام میں کہا کہ بجٹ میں ووٹ دینے کا وعدہ تھا، ووٹ دیں گے لیکن آپ کا کھانا نہیں کھائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us