1

لاپتہ رہنے والے پریذائڈنگ افسران کے پیچھےدراصل کیا کہانی ہے ؟حامد میر نے تہلکہ خیز حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے


لاہور (ویب ڈیسک) لاپتہ پریذائڈنگ افسران اپنے ریٹرننگ افسر کے پاس واپس پہنچے اور بتایا کہ وہ دھند کی وجہ سے لیٹ ہو گئے تھے۔ کسی کی طبیعت خراب تھی اور کسی نے اپنی عینک گم ہو جانے کابہانہ کیا لیکن دھند والے دلچسپ بہانے سے کئی افسانے بن گئے۔نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔ ڈسکہ کی دھند سے برآمد ہونیوالے لاپتہ پریذائڈنگ افسران نے جو کہانیاں سنائیں وہ ایک ایسی دھند کا پتہ دیتی ہیں جو کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے دھند کا بہانہ بنا کر کئی گھنٹے تک لاپتہ رہنے والے پریذائڈنگ افسران سے پوچھا گیا کہ ریٹرننگ افسر کی طرف سے آپ کو

بار بار فون کئے گئے، کیا فون بھی دھند کی وجہ سے بند تھا؟ بیچارے کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ ہمارے انتخابی عمل نے پہلے محکمہ زراعت کو بدنام کیا اب محکمہ موسمیات کو بدنام کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75میں نامعلوم دھند کے باعث کئی گھنٹے تک لاپتہ رہنے والے پریذائڈنگ افسران کی بازیابی کیلئے پنجاب کے چیف سیکرٹری اور اعلیٰ پولیس افسران سے بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے الیکشن کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے 20فروری کو جاری کیا جانے والا بیان صرف پنجاب حکومت نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے خلاف بھی ایک چارج شیٹ ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان پر غور کریں تو محسوس ہوتا ہے کہ جب گریڈ 22کے کسی بڑے افسر کا ضمیر لاپتہ ہو جائے تو گریڈ 21اور گریڈ 20کے پولیس افسران سے لے کر گریڈ 19اور گریڈ 18کے بہت سے سرکاری افسران نامعلوم دھند میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی نوکریاں بچاتے بچاتے آئین و قانون کو تباہ کر دیتے ہیں۔ جب آئین و قانون بھی لاپتہ ہو جائے تو پھر عام شہریوں کی نظر میں کسی ادارے کا احترام باقی نہیں رہتا اور جب اداروں کا احترام باقی نہیں رہتا تو پھر قومی غیرت بھی لاپتہ ہو جاتی ہے۔ شکر ہے کہ نامعلوم دھند میں لاپتہ ہونے والے ضمیروں کی تعداد زیادہ نہیں اور پاکستانی قوم متحد ہو کر ان ضمیر فروشوں سے ضرور نجات حاصل کرے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
24 1
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
23 1
اڑھائی سال بعد نا قابلِ یقین انکشاف
22 1
پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی
21 1
دپیکا پڈوکون کیا دھندا کرتی تھیں
20 1
عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی
19 1
لیاقت جتوئی سمیت کئی رہنماؤں کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us