7 11

لاکھوں روپے مالیت کے ماسک برآمد


سیالکوٹ(ویب ڈیسک) پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے ماسک برآمد کرلیے ہیں۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جب احتیاطی تدابیر کے طور پر شہریوں میں ماسک کی طلب

بڑھی تو ناجائز منافع خوروں نے اپنے گودام میں بڑے پیمانے پر ماسک ذخیرہ کرلیے تھے۔ ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کے سبب شہر میں نہ صرف قلت پیدا ہوئی بلکہ ان کی من مانی قیمتوں کی وصولی کا بھی نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا۔ ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق کے مطابق ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر تھانہ نیکاپورہ پولیس نے سیکورٹی برانچ کے ہمراہ جب چھاپہ مارا تو وہاں سے ڈبوں میں بند تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار ماسک برآمد ہوئے جن کی مالیت 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رانا ندیم طارق کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گودام سے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان میں حسن رضا، عمر کریم اور حمزہ علی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس سلسلے میں مزید چھان بین کررہی ہے ۔تاکہ دیگر ملزمان کی بھی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے۔ رانا ندیم طارق نے بتایا ہے کہ ملزمان ماسک ذخیرہ کرکے اس کی تلاش میں سرگرداں رہنے والے پریشان حال شہریوں کو ناجائز بھاری منافع پر فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایسے ہی ملزمان کی وجہ سے شہر میں نہ صرف ماسکوں کی قلت پیدا ہوئی ہے بلکہ ان کی من مانی قیمتوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کورونا وائرس کا عفریت جب سے ظاہر ہوا ہے اس وقت سے پورے ملک میں ماسکوں کی قمیتوں میں غیر معمولی اضافے اور سنیٹائزرز کی عدم دستیابی کی اطلاعات مل رہی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us