1

لاک ڈائون میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کا لاہور سمیت مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش

نظر دوہفتے کے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئےمارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے،دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن پڑھائی سے طلبہ خو ش نہیں ہیں،سکولوں کی بندش کا فیصلہ بڑامشکل ہے ،وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں ، سکولوں کے کھلنے یا نہ کھلنے سے متعلق فیصلہ 24مارچ کو ہو گا ۔جلد یکساں نصاب تعلیم ملک بھر میں نافذ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو لاہو ر میں

چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں ، تعلیمی اداروں اور آن لائن تدریس میں بڑا فرق ہو تا ہے ،اسکولوں کو بند کر نا بڑا مشکل فیصلہ ہے ،آن لائن پڑھائی سے طلبہ خو شں نہیں ہیں ،آن لائن تعلیم میں وہ بات نہیں جو کلاسز میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہرسنگین

ہوگئی جس سے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے ،طلباء ، اساتذہ اور ملازمین کی صحت اولین ترجیح ہے، 24 مارچ کووزراء تعلیم و صحت کے اجلاس میں کورونا صور تحال دیکھ کر تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us