7 14

لاہور کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں


لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پنجاب کے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے تمام پانچوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے

کہا کہ آج رات 9بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباء ہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کسی جگہ پر بغیر وجہ دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں تو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی کی بغیر وجہ دکان بند نہیں کروائی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ میوہسپتال میں داخل کوئی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے 500 سو گز کے فاصلے پر ٹھہرایا ہوا ہے، تاکہ پھیلنے کا خدشہ کا پیدا نہ ہو۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔ کورونا کے حوالے سے ڈیٹا کی سینٹرل کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے 186ممالک میں کورونا وائرس ہے۔ اب تک پاکستان میں داخل ہونیوالے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی ۔اس میں پاکستان میں کورونا وائرس کے4 ہزار46 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 534 کیسز ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے، 4 اپریل تک ملک کی حدود میں کوئی باہر سے پرواز نہیں آئے گی،صرف پی آئی اے کی وہ پروازیں جو پہلے ہی باہر گئی ہوئی ہیں، وہ کل صبح تک واپس آئیں گی، حکومت نے یہ بڑا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ کارگو جہازاور سفارتکاراس پابندی سے مستثنیٰ قرار ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ممالک تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us