3

لندن سے افسوسناک خبر، (ن) لیگ والے دعا کرنے لگے


لاہور( نیوز ڈیسک) نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالتی حکم کی روشنی میں نواز شریف رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کروائیں۔ میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کو کرونا وباء کے باعث گھرسے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے ، نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں، میاں نواز شریف کا اس کرونا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، کرونا وباء کے دوران میاں نواز شریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،نواز شریف کی طبی علاج لندن میں ہی ہو رہا ہے اور ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف اپنی علاج گاہ کے قریب ترین رہیں، نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں، میاں نواز شریف کے دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء

کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے،نواز شریف کی 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل کو بھی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں

جمع کروائی جا چکی ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لاپور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد کم و بیش ماہ قبل لندن روانہ ہوچکے ہیں اور وہاں پر انکا علاج جاری ہے، لاہور ہائی کورٹ میں میاں نواز شریف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں علاج کی غرض سے لندن جانے کی اجازت دی جائے وہ ٹھیک ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us