12 1

لڑکی اور لڑکے کی پیدائش پر الگ الگ وظیفہ مقرر


کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا فیصلہ، ”احساس نشوونما” پروگرام کے تحت لڑکی کی پیدائش پر ماں کو 2ہزار روپے اور لڑکے کی پیدائش پر 1500روپے ملیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما

پروگرام کاآغاز کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کل احساس پروگرام کا خیبر پختونخوا میں نیا پروگرام شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے، یہ پروگرام غذائی قلت سے متعلق ہے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماؤں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس کے دائرہ کار میں بہت سے پروگرامز ہیں۔ گذشتہ ایک سال سے بہت سے پروگراموں کا اجراء کیا گیا ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب احساس نشونماء کا آغاز کر رہے ہیں ،احساس تعلیم کا آغاز بھی جلد ہی ہوگا۔یہ پروگرام ماہرین کےساتھ ایک سال کی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں حاملہ خواتین کو اسپیشلائزڈ نیوٹریشنز دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مُلک کے 9 اضلاع میں اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔8 سینٹرز فنکشنل ہیں باقی پورے 33 رواں ماہ میں ہی مکمل کر لیے جائیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کیش کفالت پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے ہی یہ ایک پروگرام ہے۔ ثانیہ نشتر نے بتایا کہ دو قسم کے پراڈکٹس مہیاء کیے جائیں گے ،ایک ماں اور ایک بچے کے لیے ہوگا۔ ماں کو 15 ماہ اور بچوں کو 2 سال تک یہ غذا فراہم کی جائیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us