لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں بلڈ پریشر چیک کروانے گئی لڑکی سے ہسپتال عملے کی زیادتی ، بہن موقع پر پہنچی تو کیا شرمناک مناظر دیکھے ۔۔۔ پاکستان میں آج کل ایسے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں کہ سن کر روح تک کانپ جائے ، گو کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کرونا کا عذاب موجود ہے تاہم کچھ پاکستانی اس قدر غلیظ سوچ رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے جہاں بلڈ پریشر چیک کروانے گئی لڑکی کیساتھ ہسپتال میں انتہائی
شرمناک حرکت کی گئی ہے ۔ لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہےجس نے ہر کسی کے رونگٹے کھڑے کر دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا تھا کہ وہاں ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی لیکن مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم
ہسپتال سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش پر نجی ہسپتال کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب سے پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔