4

مافیا کا آخری حد تک پیچھا کروں گا، وزیر اعظم


اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،مجھے کرسی کی کوئی پرواہ نہیں یہ جاتی ہے تو چلی جائے لیکن مافیا کا آخری حد تک پیچھا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں کراچی اور پنجاب میں پارٹی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب اور کراچی سے تعلق رکھنے

والے تحریک انصاف قومی اسمبلی نے ملاقات کی جن میں سیف الرحمان، محمد عالمگیر خان، آفتاب حسین صدیقی، عبدالشکور شاد، فہیم خان، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم، جمیل احمد خان، محمد اکرم، غزالہ سیفی اور صائمہ ندیم شامل تھے اس موقع پر وفاقی وزراء اسد عمر اور سید علی زیدی ،وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیف وہپ عامر ڈوگر بھی موجود تھے ، وزیر اعظم نے پارٹی ارکان کو حکومتی امور ،پارٹی کو فعال بنانے اور دیگر قومی امور پر بات چیت کی جبکہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں ،عوامی مسائل، پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ارکان نے اپنے حلقوں کے مسائل، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی ردعمل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین کو فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے

کہا کہ حکومت مستحکم ہے،ملک کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے طاقتور بنائیں گے،انہوں نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کرپٹ عناصر نے ملک کو نقصان پہنچایاکسی صورت ان سے سمجھوتہ نہیں کروںگا ،مجھے کبھی بھی اپنی کرسی کی فکر نہیں رہی ،یہ جاتی ہے تو چلی جائے ،یہ آج ہے کل نہیں ہوگی لیکن اپنے نظریے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا اور ملک لوٹنے والے مافیا کا آخری حد تک پیچھا کروں گا ۔وزیر اعظم نے پارٹی اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں،ملکی مسائل پر جلد قابو پالیں گے ہم بالکل درست سمت میں جارہے ہیں ،قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ،اس وقت ہم مختلف چیلنجز سے گزررہے ہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کیلئے تیارہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us