4

متاثرہ شخص کے لواحقین کی 2 بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں کرونا سے متاثرہ شخص کے لواحقین کی 2 بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت پر ہیلپ لائن پر موجود نمائندہ کس بے حسی کے ساتھ متاثرہ افراد کو ہسپتال کے نرخ نامے کا احوال بتاتا ہے۔

اس آڈیو کال میں ایک ہسپتال کا ٹیلیفونک نمائندہ کورونا کے مریض کو ایمرجنسی ہسپتال لانے کیلئے 10 لاکھ روپیہ سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں بتاتا ہے۔ ہسپتال نمائندے کے مطابق ایک دن کا ایک لاکھ روپیہ بنتا ہے جبکہ وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑنے پر قیمت ڈیڑھ لاکھ تک جائے گی اور اگر مریض 10 روز سے زیادہ دیر تک زندہ رہ سکا تو پیسے 10 لاکھ سے بڑھ بھی سکتے ہیں۔ایک دوسرے بڑے ہسپتال سے دریافت کرنے پر ٹیلیفونک نمائندہ اپنے نرخ نامے کے مطابق بتاتا ہے کہ ہسپتال میں کورونا مریض کے لیے بیڈ چاہیے تو ایک روز کے ایک لاکھ35 ہزار دینا ہوں گے

اور اگر آپ کے مریض کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑ گئی تو ایک دن کا معاوضہ ایک لاکھ70 ہزار تک بھی جا سکتا ہےاس کے علاوہ اس نمائندے نے بتایا کہ یہ تقریباً ایک دن کا تخمینہ ہے جبکہ اگر مریض کو داخلے کیلئے بیڈ میسر آجاتا ہےتو پھر داخلہ فیس سمیت پہلے روز آپ کو ڈھائی لاکھ کا ٹیکہ لگے گا اور اس کے بعد ایک دن کے ایک لاکھ 35 ہزار کے حساب سے پیسے دینا ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us