4

متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے پیٹھ میں چھرا گھونپ دی


اسلام آباد(اے این این)متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں اسلاموفوبیا پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سفیروں کا ایک غیر رسمی گروپ تشکیل دینے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔اس حوالے سے ایک سینئر سفارتکار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ میں او آئی سی اراکین کے

سفیروں کے ایک وِرچوول اجلاس میں اسلاموفوبیا کا معاملہ اجاگر کیا۔ یہ اجلاس او آئی سی سفیروں کا معمول کا اجلاس تھا جس میں دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔پاکستان کے مندوب نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار کو بطور خاص اجاگر کیا جنھیں بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران بھارت میں اسلاموفوبیا میں مزید اضافہ ہوا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے

مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات مثلا وہاں غیر کشمیریوں کو مستقل رہائش کی اجازت جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔مندوب منیر اکرم نے او آئی سی اجلاس کے اراکین کو بھارت سے دھوکا کھانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔ساتھ ہی انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ اقدامات پر غور کرنے کے لیے او آئی سی ممالک کا ایک گروپ قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔تاہم مالدیپ کے میڈیا کے مطابق ان کے مندوب تھیلمیذاہ حسین نے بھارت کو تنہا کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پر اسلاموفوبیا کا الزام حقائق کے منافی اور جنوبی ایشیا میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے۔ دوسری جانب اجلاس کی سربراہی کرنے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے

اسلاموفوبیا پر غیر رسمی گروہ تشکیل دینے کی پاکستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا گروپ قائم کرنا او آئی سی کے وزرائے خارجہ گروپ کا استحقاق ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us