متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے بڑا پیغام جاری کر دیا، غیر ملکیوں کے لیے بھی اہم خبر


ابوظبی(نیوز ڈیسک ) عید الفطر کی آمد آمد ہے۔ تاہم اس بار کورونا کی وجہ سے عید اتنی دھوم دھام اور ہلے گُلے سے منائی جا سکے، جیسا کہ روایتی طور پر منائی جاتی رہی ہے۔ ابو ظبی کے ولی اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اماراتی اور تارکین وطن سےاپیل کی ہے کہ وہ محفوظ رہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً رمضان کے آخری دنوں اور عید کے دوران سماجی فاصلے کے ضوابط کی

پابندی کریں،تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔آن لائن رمضان اجلاس کے دوران انہون اپنے پیغام میں کہا۔ ”آئیں ہم سب مل کر عید الفطر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منائیں، کیونکہ ہم وبا کو پھیلانا نہیں چاہتے، کیونکہ ایک شخص کے بھی وبا کا شکار ہونے سے دیگر کئی افراد متاثر ہوتے ہیں۔ماسک پہننا، ہاتھوں کا باقاعدگی سے دھونا، سماجی فاصلے کی پابندی کرنا اور گھر سے باہر کم سے کم نکلنا، ان سب باتوں سے آپ کے کورونا کا شکار ہونے اور اس مرض کو دوسروں

تک منتقل ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔اپنے آپ کو بزرگوں اور چھوٹے بچوں اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو کورونا سے بچانا بہت اہم ہے۔ایسی چھوٹی چھوٹی کوتاہیوں سے بھی بچیں، جو ہم پر بہت بھاری پڑ سکتی ہیں۔“شیخ محمد بن زاید النہیان نے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ عید کی خوشیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے منائیں، پچھلے مہینوں کی کامیابی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔شیخ محمد نے آن لائن اجلاس کے دوران صحت، پولیس، ایمرجنسی اہلکاروں کے علاوہ

رضاکاروں سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر ایک غیر ملکی رضاکار نے شیخ محمد کو سکرین پر دیکھنے اور ان سے بات چیت کرنے پر انتہائی خوشی اور احسان مندی کا اظہار کیا۔ جس پر شیخ محمد نے وعدہ کیا کہ کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد وہ اس سے ملاقات بھی کریں گے اور اسے گلے بھی لگائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us