92

محسن داوڑ کو کوئٹہ میں گرفتار کر کے کہاں بھیج دیا گیا؟


کوئٹہ(آن لائن )پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو حکام نے بلوچستان بدر کر کے واپس اسلام آباد بھیج دیا ہے۔ہفتے کے روز محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے دس بجے کی پرواز سے اسلام آباد بھیجا گیا۔ محسن داوڑ جمعے کی شام بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے لیکن انھیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں آنے دیا تھا جس کے بعد حکام نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر شہر کے ا

یک سرکاری ریسٹ ہاس میں منتقل کر دیا گیاتھا، دوسری جانب وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ محسن داوڑ کے خلاف بلوچستان میں کوئی کیس نہیں تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کے تحفظ کے پیش نظرانہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا ،غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ محسن داوڑ کے خلاف بلوچستان میں کوئی کیس نہیں ہے تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کے تحفظ کے پیش نظرانہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو بھی کوئٹہ میں بم دھماکے کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ایسے واقعات کے پیش نظر ان کو ایئرپورٹ سے ضلعی انتظامیہ کے حکام نے ایک ریسٹ ہاس منتقل کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انہیں ان کے تحفظ کے پیش نظر بلوچستان سے واپس بھیجا جائے گاان کا کہنا تھا کہ

 

انہیں عزت و احترام کے ساتھ رکھا گیا ہے، اس لیے لوگ منفی اور بے بنیاد پروپیگینڈہ کی جانب کان نہ دھریں ،محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے اس سے قبل 29 جولائی کو پشتون تحفظ موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی، اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ان پر یہ پابندی نقص امن کے تحت عائد کی گئی تھی ،اس پابندی کے تحت وہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں 90 دن کے لیے داخل نہیں ہوسکتے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us