لاہور (ویب ڈیسک) مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، آزادی کشمیر اور گلگت بلتستان
میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے- آئندہ 24 گھٹنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوارکے
روز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر دیں، تا کہ واقعے کے وقت موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔