20 5

مذاق اْڑانے والا ٹیکسی ڈرائیور خود وائرس کا شکار


لندن(این این آئی) دنیا سے کچھ ایسی مثالیں بھی آ رہی ہیں کہ جو لوگ کورونا وائرس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے ڈرامہ کہتے ہیں، جب انہیں یہ موذی وائرس لاحق ہوتا ہے تو وہ چیخ چیخ کر پوری دنیا کو اس سے متنبہ کرنے لگتے ہیں۔ ایسی نئی مثال برطانیہ سے سامنے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کورونا وائرس سے بے خوفی نہ صرف اسے بلکہ اس کی بیوی کو بھی موت کے دہانے پر لے

گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اوبر ٹیکسی چلانے والے اس ڈرائیور کا نام بریان لی ہے جس نے 2اپریل کو ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ، جس میں اس نے کہا کہ اسے کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں کیونکہ اس وائرس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ محض ایک ڈرامہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 19اپریل کو بریان لی کو وائرس لاحق ہو گیا اور اس نے انجانے میں اپنی بیوی کو بھی یہ وباء منتقل کر دی۔ اب دونوں میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب ہسپتال کے بیڈ سے بریان لی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے خدا اور اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ اپنی بیوی کو بھی موت کے منہ میں

دھکیل دیا۔ وہ ویڈیو میں کہتا ہے کہ ’’کورونا وائرس کوئی ڈرامہ نہیں تھا، میں اس حوالے سے غلط تھا۔ یہ بالکل حقیقت ہے اور لوگوں کو اسے سنجیدہ لینا چاہیے۔ میں اس کا مذاق اڑاتا تھا اور آج اس کی قیمت چکا رہا ہوں۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بریان لی اور اس کی بیوی تین ہفتے سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بریان کی حالت قدرے بہتر ہے لیکن اس کی اہلیہ کی حالت بہت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us