3

مراد سعید نے بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مناظرے کا چیلنج کرنے والے عمران خان کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کرسکتے،بھٹوکی اصل وارث زرداری نہیں،فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، یہ امریکہ سے کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤہم مذمت کرتے جائیں گے،ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں، ٹی وی پر مناظرے کیلئے بھی تیار ہوں۔پیر کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں کی محبت مزید گہری ہوگئی،ہم

کہتے تھے کہ یہ آپس میں ملے ہوئے ہیں،آج پھر ثابت ہوگیا یہ بھی ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ یہ جماعتیں نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں وبا کا صحیح مقابلہ نہیں کیا،آج یورپ کے ممالک بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے دور میں پی آئی اے کا بیڑا خرق کر دیا۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ پر مراد سعید نے کہاکہ یہ شخص عمران خان کو چیلنج کرتا ہے مگر اس کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،یہ شخص بھاگ رہا ہے۔اپوزیشن کے واک آؤٹ پر اسپیکر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی جائیں اپوزیشن کو منا لائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن سے ایک ہی سوال ہے جب مراد سعید کھڑا ہوتا ہے تو یہ کیوں بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،یہ تو کہتے تھے حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،آج خود بھاگ گئے اور یہاں دیکھ لیں حکومتی سائیڈ ارکان سے بھری پڑی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ اسپیکر صاحب جب میں تقریر ختم کروں گا اپوزیشن خود ہی واپس آجائے گی۔ مرادسعید نے پھر فرزند زرداری کہہ دیا۔ اسپیکر نے کہاکہ آپ ایسے الفاظ نہ کہا کریں معزز رکن قومی اسمبلی کہا کریں۔ مرادسعید نے کہاکہ بھٹو کی اصل وارث زرداری نہیں

فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکہ کہتا ہے،یہ امریکہ سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے،کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤہم مذمت کرتے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس سمارٹ لاک ڈاون کا وڑن دیا آج بلوم برگ والے بھی اعتراف کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ٹی وی مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں،ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔ مراد سعید کی تقریر کے بعد اپوزیشن ایوان میں واپس آگئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مراد سعید کے پاس علم نجوم ہے انکے بیٹھنے لے بعد اپوزیشن واپس آ گئی ہے،مراد سعید نے کہا تھا میری تقریر کے بعد اپوزیشن واپس آ جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us