4 7

مریضوں کو ٹیکسیوں اور پرائیویٹ ایمبولینس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ٹرانسپورٹ انچارج نے ہسپتال کی گاڑیاں اور ڈرائیورز وزیراعظم ہائوس، سیکرٹری ہیلتھ اور ہسپتال کے اعلیٰ افسران کے ذاتی استعمال میںدیتے ہوئے ہسپتال ایمرجنسیز سے نکلنے والے جنازوں اور مریضوں کو ٹیکسیوں اور پرائیویٹ ایمبولینس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ ہسپتال کے 5درجن سے زائد ڈرائیورز اعلیٰ افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور کئے گئے ہیں ، 3ڈرائیورز وزیراعظم ہائوس جبکہ 2ڈرائیورز سیکرٹری ہیلتھ کے استعمال کیلئے بھیج دئیے گئے ۔ اعلیٰ افسران کی ذاتی ضروریات پوری کرنے کے عوض ٹرانسپورٹ سپرنٹنڈنٹ کی خلاف میرٹ تقرری پانے والےحشمت حسین نے عرصہ دراز سے اسسٹنٹ ہونے کے باوجود ادارے کے ٹرانسپورٹ سیکشن کا ایڈیشنل چارج سنبھال رکھا ہے۔ جہاں بیٹھ کر اعلیٰ افسران کو خوش کرنے کے عوض دیہاڑیاں لگائی جار ہی ہیں جبکہ ادارے

کی ایمرجنسیز کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نااہل ٹرانسپورٹ انچارج نے نصف درجن سے زائد سرکاری گاڑیاں عدم توجہ کے سبب کھٹارہ بنا کر رکھ دیں۔ جو اب نیلامی کیلئے گرائونڈ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سپرنٹنڈنٹ 24،24گھنٹے استعمال کیلئے سرکاری گاڑیاں گھروں کو لے جا چکے ہیں۔ آن لائن کی طرف سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کرنے پر پمز ٹرانسپورٹ سیکشن کے انچارج حشمت حسین نے موقف اپنایا کہ وہ کسی کوفون پر جواب دینے کا پابند نہیں۔ پمز کی گاڑیاں اور ڈرائیورز کو افسرانہمیشہ سے استعمال کرتے آئے ہیںَ سیکرٹری آفس ڈیوٹی دینے والے دونوں ڈرائیورز کو واپس بلایا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے موقف کیلئے رابطہ کرنے پر پیغام چھوڑا کہ وہ اس وقت موجود نہیں ہیں اور موقف دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ آن لائن کی طرف سے پمز کے دو ڈرائیور ذاتی استعمال میں لانے والے سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ سے ان کے موبائیل نمبر 0332-4666456 پر متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم نہ تو ان کی طرف سے اپنا موبائیل فون اٹینڈ کیا گیا اور نہ ہی وزارت صحت کے ترجمان نے موبائیل فون اٹھانا گوارا نہیں کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us