30 4

,مریم ,عمران مافیا اپنی نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا اپنی کرپشن، چوری، معیشت کی تباہی، نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا پر تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا اپنی نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا، حکومت کا اپنا اسٹیٹ بنک آپ کی نالائقی، چوری، نا اہلی کی داستان سْنارہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی ہے،میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عمران صاحب کیا اٹھارہ ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار، روٹی میڈیا اور اپوزیشن نے چرائی ہے؟۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us