” >
گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صفدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جس طرح بات کرنا چاہتے تھے اس طرح بات نہیں ہو سکتی۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے انداز میں بھی باتکرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن میں تو بات کرنے کے حق میں بھی نہیں ہوں۔شہباز شریف کی طرح بات کرنے کو کمزوری سمجھا جاتا ہے۔مریم نواز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ایک پیج نہیں رہا۔دو تین بن چکے ہیں۔ہم پی ڈی
ایم جماعتوں سے توقع نہیں کرتے کہ وہ ہمارا بیانیہ لے کر چلیں۔ہمارے بیانیے کا بوجھ اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے مل کر چلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔گلگت بلتستان کے انتخابات بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں پیپلز پارٹی کتنی نشستیں جیت پاتی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت گلگت بلتستان میں موجود ہیں اور بھرپور طریقے سے جلسے جلوسوں سے خطاب کر رہی ہیں۔وہ اپنے والد کے بیانئے کا بھی دفاع کرر ہی ہیں۔گلگت بلتستان کے علاقے نگر خاص میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی بجلی کے بل دیں یا گھرکا چولہا جلائیں ، جس کی حکومت جانے والی ہو کیا عوام اس پراپنا ووٹ ضائع کریں گے ؟ جس کے گھرکا خرچ کوئی اوراٹھاتا ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی ، وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پرڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں ، کراچی میں میرے کمرے
کا دروازہ توڑکرداخل ہوگئے ، اب یہ حکومت آخری دھکے کے بعد جانے والی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ساڑھے 7 ارب روپے کے منصوبے دیئے ، کیوں کہ مسلم لیگ ن جانتی ہے عوام کی خدمت اس کا فرض ہے ، نگرخاص میں جو کام ہوئے وہ مسلم لیگ ن نے کرائے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ظالم کے آگے سرنہیں جھکانا ، شاید ہی کوئی ظلم ہوجو نوازشریف پر نہ کیا گیا ہو، عمران خان نے ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا ، نوازشریف نے ہرظلم کا بہادری کیساتھ سامنا کیا،نوازشریف نے اپنی بیٹی کو جیل جاتے ہوئے بھی دیکھا۔