لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، پ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا،سلیکٹ ہونا ہے تو آپ کو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے، ‘زرداری سب پر بھاری’
والی بات شرمندگی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ صف بندی ہو چکی ہے اور لکیر کھنچ گئی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو قربانیاں دیکر عوام اور آئین کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے چھوٹے سے فائدے کے
لیے جمہوری روایات کو روند ڈالا، عوام پہچان گئی ہے کہ کس کا کیا بیانیہ ہے۔پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا اس بات کا نہایت افسوس ہے کہ آپ نے ایک چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوریت کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے۔عوام ایک ایک چیز دیکھ رہی ہے کہ کون
جدوجہد کر رہا ہے، یہ مسلم لیگ ن کی نہیں ان لوگوں کی شکست ہے جنہوں نے ایک چھوٹے سے عہدے سے فائدہ اٹھایا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے آپ نے باپ سے ووٹ لے لیے، اگر یہ عہدہ چاہیے تھا تو آپ نواز شریف سے بات کر لیتے، وہ آپ کو ووٹ دے دیتے، آپ نے ان باپ سے ووٹ لیے جو اپنے باپ کی اجازت کے بغیر کسی کو ووٹ نہیں دیتا۔