22

مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنان پر زہریلی گیس استعمال کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کامعاملہ پر سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی ۔تحریک قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے پیش کی ۔چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات معطل کردیا۔ اجلاس کے دور ان لیگی رکن اسمبلی پرویز رشید نکتہ اعتراض پر کہاکہ مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنان پر زہریلی گیس استعمال کی گئی،کارکنان پر تشدد کیا گیا،جو گاڑی مریم نواز استعمال کررہی تھیںوہ بلٹ پروف تھی۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کی وردی میں ملبوس گاڑی پر یلغار کی گئی،گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا،ماہرین کے مطابق بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ صرف پتھروں سے نہیں ٹوٹتا،خدشہ ہے پتھر کے علاوہ کچھ اور بھی عناصر ہوں گے،گزارش ہے کہ اس معاملے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سپرد کیا جائے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر انتہائی ناشگوار واقعہ پیش آیا ،نیب دفتر پر جو حملہ کیا گیا یہ اچھی روایت نہیں ہے ،مریم نواز کی پیشی کے موقع پر جھتے نے نیب دفتر پر حملہ کیا ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ایک لمحہ فکریہ ہے ،اس پورے واقعہ کی انکوائری ہونی

چاہیے ،جو قانون ہے وہ اپنا راستہ ضرور لے ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں میں پیش ہونے کا ایک طریقہ کار ہے ،اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقاف ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کامعاملہ پر سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us