28 1

مزدوروں کو نکالنے کی تیاریاں


کویت سٹی (این این آئی )کویت سے تین لاکھ 60 ہزار تارکِ وطن مزدوروں کو ان کے آبائی ممالک میں بھیجنے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں کویتی حکومت اور قومی اسمبلی دونوں متفقہ طور پرطویل المیعاد اور قلیل المیعاد اقدامات پر غور کررہے ہیں۔امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت ملک سے ایک لاکھ 20 ہزار غیر قانونی غیرملکی ورکروں اور 60 سال سے زاید عمر کے تارکینِ وطن کو بے دخل کرنا چاہتی ہے۔ان میں ملازمین ،دوسروں کے زیرکفالت افراد اور دائمی امراض کا شکار مریض شامل ہیں۔اخبار نے قومی اسمبلی کی افرادی قوت وسائل کی ترقی کی کمیٹی کے رکن اسامہ الشاہین کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 90 ہزار ناخواندہ مزدوروں کو بھی ملک سے بے دخل کرنا چاہتی ہے،اسمبلی کے ایک اور رکن خلیل الصالح کے مطابق سماجی بہبود کی وزیر مریم العقیل سے کہا گیا کہ وہ غیرملکی تارکِ وطن مزدوروں کو واپس بھیجنے کے بارے میں منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک نظام الاوقات پیش کریں۔اس

میں یہ واضح کیا گیا ہوکہ ہر سال کتنے مزدوروں کو واپس بھیجا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق اسی ہفتے کے آخر میں اسمبلی میں ایک بل بھی پیش کرنا ہوگا۔ اس کے بعد کمیٹی آیندہ ہفتے تک اپنی ایک رپورٹ تیار کرے گی اور پھر اس کو رائے شماری کے لیے اسمبلی میں پیش کرے گی۔حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت کی آبادی میں 2005 سے 2019 کے درمیان 55 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13 لاکھ 30 ہزار نفوس بنتے ہیں۔اس عرصے کے دوران میں تارکین وطن کی آبادی میں 130 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد30 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان
عمران خان نے براڈ شیٹ کے ظفر نامی شخص سے ملاقات کا اعتراف کر لیا
ملازمین
ہزاروں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مفتی کفایت اللہ
مفتی کفایت اللہ کے خلاف آ رٹیکل 6 کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمان کی قطر اور دبئی میں جائیدادیں ہونے کا انکشاف
ندیم افضل چن
ندیم افضل چن نے اپنا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالاخر اصل وجہ سامنے آگئی
کشمالہ طارق
واقعی خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کو 12 کروڑ دیئے

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu