6 19

مساجد کوتالے نہیں لگنے دیںگے


کرمانوالہ (این این آئی) کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومتی احکامات کی روشنی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مساجد میں با جماعت نمازیںہوتی رہیںگی لیکن اس میں صرف مسجد کے امام ،موزن اور خادم سمیت پانچ افراد باجماعت نمازادا کر سکتے ہیں ۔ مساجد کوتالے نہیں لگنے دیںگے اور مساجدسے اللہ ہو اکبر کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی۔ میڈیا سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملکی معروضی حالات ایسے ہیں کہ حکومت کے ہر اقدام کو مشکوک دیکھا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اسلامی نظریاتی کونسل و دیگرجید علماء کرام نے متفق ہو کر فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی جگہ بھی اجتماع نہ ہواس لئے مساجد میں لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی

لگائی گئی ہے،ہم مساجد کو کسی بھی صورت تالے نہیں لگنے دیں گے مساجد میں پانچ وقت کی اذانیں اور باجماعت نمازیں ادا ہوتی رہیں گی۔۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروانا مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ،عرب امارات کے علاوہ اکثر اسلامی ممالک میں مساجد کوعارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، خانہ کعبہ کا طواف بھی محدود کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسجد نبوی اور بیت المقدس میں بھی احتیاطی طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کے روضہ مبارک اور دنیا بھر کر کے مذہبی مقامات بھی کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر بند کر دئے گئے ہیں کیونکہ انسانی زندگی کو بچانا فرض ہے۔انھوں نے کہا کہ مساجد کی رونقیں انشاء اللہ جلد بحال ہوجائیں گی ۔ نسان ہونگے تو رونقیں بھی بحال ہونگی۔ انھوں نے ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وصلم نے حضرت بلال حبشی سے کہا کہ اذان کے بعدلوگوں کو کہو کہ مساجد میں نہ آئیں بارش کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔اگر بارش اور کیچڑ کی وجہ سے نمازیوں کو مساجد آنے سے منع کیا جا سکتا ہے تو کرونا وائرس سے بچائو کی خاطر لوگ گھروں میں نمازیں ادا کر سکتے ہیں کیونکہ یہ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔۔ پیر نورالحق قادری نے کہاحکومت کے اس فیصلے پرحکومت سندھ نے سختی سے عملدرآمد کیا ہے دیگر صوبوں کو بھی اس پر عملدرآمد کروانا چاہیئے ۔انھوں نے کہا کہ ہر شہری کو حکومتی فیصلے کی اطاعت کرنا ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ حج کے معاملے پرہمارا سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ ہے۔سعودی حکومت نے ہمیں کہا ہے کہ حج کے معاملہ میں جب تک ہم آپ کو گرین سگنل نہیں دیتے کسی ائر لائن،رہائشی بلڈگز، ٹرانسپورٹرزو دیگر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us