7 13

مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔حکومت نے ملک کے 7 بڑے شہروں میں بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے مسافروں کو وہاں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی مشکلات ختم کرنے کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر کے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کے لئے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دوروز قبل بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروناٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔لیکن سول ایوی ایشن کی اس شرط سے پاکستان آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ ہر مسافر کے لیے بیرون ملک کورونا ٹیسٹ کروانا ممکن نہیں۔دنیا کا کوئی بھی اسپتال یا کلینک اس وقت تک کسی شخص کا یہ ٹیسٹ نہیں کرتا جب تک اس میں کورونا وائرس کی علامات نہ ظاہر ہوں ۔اس حوالے سے بیرون ملک مقیم وہ مسافر جو پاکستان آنا چاہتے ہیں،ان کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کرونا ٹیسٹ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہے جس وجہ سے پاکستان سفر کرنے میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبا اور سیاحوں کی وطن واپسی میں مشکلات کے پیش نظرکیا گیا ،آئندہ مشتبہ مسافروں کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 7 بڑے شہروں میں بڑے ہوٹل حاصل کر کے قرنطینہ میں تبدیل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں اٹیچ باتھ والے کمروں میں صرف مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ میں قرنطینہ قائم کیے جائیں گے،ان تمام شہروں میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس موجود ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us