32 11

مستحقین تک ریلیف پیکیج پہنچانے کا طریقہ کار طے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کو لاک ڈائون کے باعث ملک کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کی مشکلات کا تدارک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مستحقین تک ریلیف پیکیج پہنچانے کا طریقہ کار طے ہو چکا ہے اور حکومت جنگی بنیادوں پر غریب خاندانوں تک راشن اور امداد پہنچانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا اسلئے پاکستانی زائرین وہاں مزید نہیں رکنا چاہتے تھے، ایران سے آنے والے زائرین پاکستانی شہری ہیں، واپس آنا ان کا حق تھا، اسی طرح خصوصی پرواز کے ذریعے بنکاک میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو بھی واپس لائے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی مشکلات دور کرے۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں زائرین کو اکٹھا رکھنے کے منفی اثرات سامنے آئے، اب غلطیوں کو دوہرایا نہیں جائے گا اسلئے فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کو اپنے اپنے صوبوں کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ انہیں سیلف کورنٹین کرنے کی ذمہ داری لیں اور کسی ایک صوبے پر بوجھ نہ بڑھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس چیلنج پر قابو نہیں پا سکے تاہم موجودہ حکومت نے ہیلتھ اسٹرکچر مضبوط نہ ہونے کے باوجود وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، کوشش ہے کہ وائرس کی ایک سے دوسرے شخص تک منتقلی کی شرح نہ بڑھے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی، بار بار اپیلیں کرنے کے باوجود لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے جو کہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us